17 ستمبر 2013 - 19:30
اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نیویارک روانہ

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے سالانہ اجلاس ميں شرکت کے لئے بدھ کي صبح نيويارک روانہ ہوگئے ۔

ابنا: محمد جواد ظريف جو صدر ڈاکٹر حسن روحاني سے پہلے نيويارک روانہ ہوئے ہيں وہاں وہ مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کريں گے ۔ محمد جواد ظريف نيويارک ميں اپنے قيام کے دوران جو اہم ملاقاتيں انجام ديں گے ان ميں يورپي يونين کے شعبہ خارجہ پاليسي کي سربراہ کيتھرين ايشٹن  اور برطانوي وزيرخارجہ ويليم ہيگ بھي شامل ہيں ۔اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے سالانہ اجلاس ميں دنيا کے ايک سو ترانوے ملکوں کے بہت سے سربراہان مملکت اور اعلي حکام شرکت کرتے ہيں ۔ جنرل اسمبلي کا يہ اجلاس رکن ملکوں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے نظريات اور موقف کھل کر بيان کريں ۔ ايران کي وزارت خارجہ کي ترجمان مرضيہ افخم نے کہا ہے کہ وزير خارجہ جواد ظريف نيويارک ميں اپنے قيام کے دوران ايک پريس کانفرنس کو بھي خطاب کريں گے ۔...../169